اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو ٹیلیفون کیا ، سابق وزیراعظم کی صحت دریافت کی اور ان صحت کاملہ کے لیے دعا کی۔ نوازشریف
نے بیماری کی پروانہ کرتے ہوئے مسلم لیگ کے کارکنان کو آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی ہے جس پرمولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کا بھرپور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تشویش ناک حالت میں بھی مولانا صاحب سے بات کرتے ہوئے آزادی مارچ میں مسلم لیگ کے کارکنان کی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا ہے ، یاد رہے کہ یہ رابطہ میاں شہباز شریف صاحب کی وساطت سے ہوا ہے۔
مولاناکا فون