نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ کی زیر صدرات اجلاس، تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز اجلاس میں شرکت، 43 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئی بنا دیا گیا۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد مظہرنواز شیخ کی سربراہی میں ڈیپاٹمنٹ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو اور ایس ایس پی نوشہرو فیرو شریک ہوئے۔ اس موقع پر تینوں اضلاع کے 43 ہیڈ کانسٹیبل کو سنیارٹی کی بنیاد پر اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔