سکھر، جمعیت طلبہ اسلام کی جانب سے آزادی مارچ کی حمایت میں ریلی

268

سکھر (نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ اسلام کی جانب سے آزادی مارچ کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی مدرسہ منزل گاہ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ ریلی میں جی یو آئی کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے آزادی مارچ سے قبل ہی استعفا دے دیں تو بہتر ہوگا۔ اب عوام کٹھ پتلی حکومت کی پالیساں سمجھ چکے ہیں۔