مارشل لا لگا تو شیخ رشید کو خوشی ہو گی،جاوید ہاشمی

89

لاہور(نمائندہ جسارت) سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں مارشل لا لگا تو شیخ رشید کو خوشی ہو گی جو اپنے آپ کو اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ کہتے ہیں، قائد اعظم ایمبولینس میں شہید ہوئے، لیاقت علی خان کو با غ میں شہید اور بھٹو کو جیل میں پھانسی دے دی گئی، عجیب صورتحال ہے اگر کوئی ان کی بات نہیں مانتا تو اس کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔لاہور میں سروسز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شیخ رشید ہمیشہ مارشل لا کا حصہ رہا ہے لیکن ہم نے جیلیں کاٹی ہیں اور ہمیں اس کا دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ یہاں لیڈر پیدا نہیں ہوتے کیوں کہ جو بڑا لیڈر بنتا ہے اسے جیل میں ڈال دیا جاتا۔انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا سو سالوں پر محیط ہوتا ہے، بدقسمتی ہمارے ملک میں ایسا نظام رائج ہے کہ یہاں کوئی سیاست دان پیدا نہیں ہو سکتا۔انہوںنے مزید کہا کہ نے کہا کہ ملک میں احتساب مکمل طور پر انتقام بن چکا ہے، جیل میں سہولتیں پوری دنیا میں ملتی ہیں، مگر یہاں پر تو اسپتال لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
جاوید ہاشمی