=برطانیہ کی کاؤنٹی اسیکس میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے قریب سے کنٹینر میں ملنے والی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا دیا گیا ہے ۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکھٹے کرنے کا عمل تیز کردیا ہے جبکہ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان کو حراست میں بھی لیاگیا ہے جس پر شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ وہ ان تمام افراد کو قتل کرنے میں ملوث ہوسکتا ہے ۔
دوسری جانب چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہوسکتا ہے ۔
ابتدائی تفتیش کے دوران اب تک یہ معلومات حاصل کی گئیں ہیں کہ جس گاڑی سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہ بلغاریہ سے برطانیہ لائی گئی جو 19 اکتوبر کو ہولی لینڈ میں داخل ہوئی۔