برطانوی ٹینس اسٹار جوہانا کونٹا فٹنس مسائل کے باعث ایلیٹ ٹرافی سے باہر

115

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور برطانوی نمبر ایک جوہانا کونٹا فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی ایونٹ سے باہر ہوگئیں اور وہ بقیہ سیزن نہیں کھیل سکیں گی۔ جوہانا کونٹا گھٹنے میں تکلیف کے باعث ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی ایونٹ سے باہر ہوئیں۔ 28 سالہ کونٹا کو راوں سال ستمبر میں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کونٹا انجری مسائل کے باعث بقیہ سیزن بحالی صحت پر توجہ دیںگی۔ جوہانا کونٹا ڈبلیو ٹی اے کی عالمی درجہ بندی میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔