اسٹیل ملز ملازمین بھرتی:نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھول دیا

90

سکھر( آن لائن )قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے خلاف نیا کیس کھول دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھولتے ہوئے نئی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نئی تحقیقات پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین
کی ریگولرائزیشن پر شروع ہوئیں، نیب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گریڈ ایک سے 15تک کے غیرقانونی طریقے سے بھرتی ملازمین کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ملازمین کی بھرتی کے طریقہ کار پر بھی رائے مانگ لی گئی ہے۔ادارے کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے۔
خورشید شاہ