سرگودھا(این این آئی)سرگودھا خوشاب روڈ کے گاوں دھریمہ میں 15 مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کاشتکار کی 9 کنال کاشتہ زمین پر ہل چلا کر قبضہ کر لیا اور مداخلت پر فرار ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔زرائع کے مطابق ننگیانہ برادری کے حسن رضا کی 9 کنال اراضی پر فصل مکئی،باجرہ کاشت تھی کہ رات کی تاریکی میں سلطان،عبدالرحمن، وجاہت،فضل الہی وغیرہ نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کاشتہ اراضی 9 کنال پر ہل چلا کر قبضہ کر لیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان فرار ہو گے پولیس نے 15 رکنی قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔