کوئٹہ:اسپنی روڈ پر دھماکہ میں 5 پولیس اہلکار زخمی

271

کوئٹہ : سپنی روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی فورسز کی نفری اسپنی روڈ پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا،

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کوبی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔