امیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کااظہار تعزیت

141

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عُزیر حامد ٗ نائب اُمرا شیخ مسعود احمد ٗ چودھری سرفراز احمد ٗ چودھری منیر احمد ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طارق رضا ٗ راجا ممتاز حسین ٗ جاوید اختر ٗ چودھری ظفر یاسین ٰ ٗعمران خان ٗ ملک عبدالعزیز اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے امیر جماعت اسلامی زون پی پی 17 راولپنڈی شہرقاضی محمد ظہیر کے والد کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیداران نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرما ئے ۔