کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے مولانا عبدالکریم عابد کی سربراہی میں مردان ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری اور صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، ملاقات میں جے یو آئی کے وفد نے آزادی مارچ کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، اس موقع پر شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی آزادی مارچ کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔