بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعویٰ کو ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں،ترجمان پاک فوج

240

ترجمان پاک فوج میجر جنر ل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر لکھا کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اگر بھارت اس جگہ کا دورہ نہیں کرنا چاہتاجہاں بھارت نے دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہےتو ہمارے دفتر خارجہ کوہی وہ جگہ بتادیں تاکہ ہم عالمی میڈیا اورغیر ملکی سفارتکاروں کواس جگہ پر لے جائیں اوردنیا کو زمینی حقائق دکھائیں ۔

1

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نےپاکستانی حدود میں تین ٹریننگ کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ اپنے اس جھوٹ کو سچ ثابت نہ کر سکے۔

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے پرانہیں اس جگہ کے دورے کی پیشکش کی تھی جہاں انہوں  نےٹریننگ کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پاک فوج کےترجمان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے اور بھارت چاہے تو ان کا سفارتخانہ غیر ملکی میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتا ہے۔