لاہور(نمائندہ جسارت)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کردہ حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔چودھری پرویزالٰہی نجی مصروفیات کے باعث کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔