کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 962 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت بلوچستان کے رواں سال بلوچستان میں ڈینگی کے 2 ہزار 916 کیسز رپورٹ ہوئے، 1 ہزار 962 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، تین مریض جاں بحق ہوئے، کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں 12 مریضوں کو لایا گیا، جن میں سے 8 مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 4 مریض تاحال استپال میں زیر علاج ہیں۔ بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے مریضوں کا تعلق گوادر، تربت، لسبیلہ، پنجگور، پشین، قلعہ سیف اللہ اور ژوب سے ہے، بیشتر مریضوں کو ڈینگی دیگر صوبوں میں سفر کے دوران لگا۔