دادو، ادارہ رورل ایجوکیشن اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی آگاہی ریلی

186

دادو (نمائندہ جسارت) ادارہ رورل ایجوکیشن اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ریڈز پاکستان) نے ادارہ بی سی آئی کی مالی معاونت سے چک حافظ میر محمد کلہوڑو میں محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر ایک چائلڈ انرولمنٹ واک اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں، ادارہ ریڈز پاکستان کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر بخت علی، کوالٹی ایشورنس آفیسر محمد عبداللہ اویس، پی یو منیجر محمد کاشف سمیت مختلف نجی تنظیموں اور سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول سے باہر جتنے بھی بچے ہیں، جو اسکول نہیں جاتے یا جن کا کسی بھی وجہ سے اسکول میں داخلہ نہیں ہے، ان بچوں کو والدین سے مل کر اسکول میں داخل کروایا جائے گا اور لوگوں میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔