سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

410

اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفتر خآرجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیاڈاکٹرمحمد فیصل نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرکےبھارت فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان اور شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پرپاکستان کی جانب سے شدید احتجاج رکارڈ کرایا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر شہری و دیہی آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور 5 شہری شہید ہوئے جبکہ جوابی کاروائی میں 9 بھارت فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔