کوٹلی(وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمن آفاقی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 24اکتوبر کو کوٹلی میں سینیٹر سراج الحق کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا ،اہل کوٹلی 24اکتوبر کو چلڈرن پارک کوٹلی میں جمع ہو کر سراج الحق کا استقبال کریں ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اس موقع پر اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،کشمیر کی تشویشناک صورت حال کا تقاضا ہے کہ ہم آگے بڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کوٹلی کی عوام نے اس سے قبل بھی جہاد کیا ہے اور آئندہ بھی یہاں کے عوام جہاد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر اس وقت 80لاکھ لوگ گزشتہ 75دنوں سے کرفیو کی زد میں ہیں ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے ان حالات میں آزادکشمیر کے عوام اور قیادت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات کریں ۔