پشاور ہائی کورٹ کاافسران کو ایف آئی سے محکمہ پولیس میں واپس بھیجنے کا حکم

106

پشاور(آن لائن )پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں غیر قانونی طورپر ضم ہونے والے سب انسپکٹر سید نصیر احمد شاہ اور اے ایس آئی فیاض حسین کو واپس خیبرپختونخواہ پولیس میں بھجوانے کا حکم دے دیا۔ سید نصیر شاہ پچھلے 2 سال سے اسٹے آرڈر پر ملازمت ایف آئی اے میں جاری رکھے ہوئے تھا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس نے ابھی تک ان کے خلاف عدم حاضری پر تادیبی کارروائی کیوں شروع نہیں کی۔