نواب شاہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواب شاہ کے سینئر صحافی کی اہلیہ انتقال کرگئی ،نماز جنازہ میں شہریوں ۔ سیاسی سماجی سمیت سینکڑوں افرادکی شرکت سوگواروں کی موجود میں مقامی قبرستان میں سپردخاک۔ نواب شاہ کے سینئر صحافی ناصر رشید خانزادہ کی اہلیہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی جن کو سیکڑوں سوگواروں کی موجود میں سکرنڈ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں صحافیوں،شہریوں ،سیاسی ،سماجی اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت اور اس موقع پر ناصر رشید خانزادہ سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔