کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے ڈبل روڈ پربم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ انڈسٹریل کے ایس ایچ او کی
مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمے میں قتل ، اقدام قتل ، دہشت گردی اور بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے تمام شواہد اکھٹے کر لیے ہیں ، تحقیقات جاری ہیں ،بم دھماکے میں آر آر جی کا ایک اہلکار جاں بحق 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
دھماکے کی ایف آئی آر