کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع دکی میں غلط انجکشن کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔لیویز کے مطابق دکی کے علاقے میں عبید اللہ اپنے 2 سالہ بچے شوکت علی کو پیٹ میںدرد کی
وجہ سے نجی کلینک لایا جہاں سید نور نامی ڈاکٹر نے بچے کو انجکشن لگایا جس سے بچے کی حالت غیر ہو گئی اور ڈی ایچ کیواسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، واقعے کے بعدڈاکٹر فرار ہو گیا، بچے کے چچا نے اتائی ڈاکٹر کیخلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دیدی ،ڈی سی دکی قربان علی مگسی نے ڈی ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اتائی ڈاکٹر