لاڑکانہ: ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی پر وضاحت

114

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی اور انہیں مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینا آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پرنٹ میڈیا پر شائع ہونیوالی خبر میں PS-11لاڑکانہ میں پاک فوج اور رینجر کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے اور پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے وہ تمام اقدامات اٹھانے کا پابند ہے جو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارنہ انتخابات کے لیے ضروری ہیں تاکہ ووٹرز کو ایسا ماحول مہیا کیا جا سکے جس میں وہ اپنا حق رائے دہی آزادانہ طور پر بلاخوف وخطر استعمال کر سکیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 193 کے تحت پاک آرمی، رینجر اور الیکشن کے عملے کو مجسٹریٹ( درجہ اول )کے اختیارات دیے جا سکتے ہیں تاکہ وہ سیکورٹی اور الیکشن ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے سکے۔ یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنیٹرین کے جنر ل سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے الیکشن کمیشن کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن وضاحت