راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کبھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرو ل کا دورہ کیا،دورہ کے دوران آرمی چیف کوایل اوسی کی صورت حال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پربریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں،ہم کسی قیمت پر کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گےاوراپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
COAS visited troops along LOC. Briefed on situation, Indian CFVs deliberately targeting civilians & response.
“Kashmiris in IOJ&K are bravely facing Indian atrocities under continued siege. We shall never leave them alone and play our rightful role at whatever cost”, COAS. pic.twitter.com/wJ2eukA5cc— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 16, 2019