برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن ان دنوں پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔مارگلہ ہلز اور پاکستان مانومنٹ کی سیرکے بعدشاہی جوڑا چترال کی حسین وادیوں کی سیر کرنے پہنچ گیا۔
Chitral welcomes the Duke and Duchess of Cambridge, the Royal Couple will be visiting different historical and culturally-rich parts of Chitral. #RoyalsVisitPakistan pic.twitter.com/Awbp9K8Hey
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 16, 2019
شاہی جوڑے کو چترال پہنچنے پر وہاں کے مقامی لوگوں نے انہیں چترالی ٹوپی سمیت رواتی تحائف کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر برطانوی شہزادی کیٹ نے ساس شہزادی ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چترال کی روایتی مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی ہے۔
شاہی جوڑے نے چترال میں خصوصی ثقافتی شو میں شرکت کی۔
یا د رہے کہ 1991 میں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے بھی چترال کا دورہ کیا تھااور انہوں نے بھی پرندے کے پر سے سجی روایتی چترالی ٹوپی پہنی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، شاہی جوڑاچترال کی سیر کے بعد لاہور کا دورہ بھی کرےگا۔