اساتذہ کو عمرہ و زیارت مقدسہ کی  اجازت دی جائے، انیس قائم خانی

118

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے اساتذہ پرحج عمرہ اور زیارت کے لیے بیرون ملک جانے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے اس فیصلے سے لاکھوں اساتذہ متاثر ہوں گے اور ان کے مذہبی جذبات بھی مجروح ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جن اساتذہ نے عمرہ و زیارت مقدسہ کی بکنگ کروالی ہے، انہیں جانے کی اجازت دی جائے اور فی الفور پابندی کا خاتمہ کیا جائے۔