کراچی( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری سمیت اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو حتمی نوٹسز جاری کردیے ہیں،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کے مطابق بلاول زرداری، نثار کھوڑو، ناصر شاہ، مکیش چاولہ، شرجیل انعام میمن، شبیر بجارانی، سردار خان چانڈیو، سہیل انور سیال سمیت دیگر کو دوسرا اور حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کوپہلے نوٹس کا جواب جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی تاہم جواب جمع نہ کرائے
جانے پر حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے،نوٹس حلقہ پی ایس 11کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر جاری کیا گیاڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ نوٹس کا جواب کل داخل کروانا تھا، نہ کروانے پر حتمی نوٹس نکالا گیا ہے اور اگر آج نوٹس کے جوابات جمع نہیں کروائے گئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بلاول کو نوٹس