نوابشاہ ،قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر،ٹرالر میں تصادم ،50 ہزارلیٹر پیٹرول ضائع

127

نوابشاہ ( رپورٹ:۔ کاشف رضا) ضلع نوابشاہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں چرس ،گٹکے اور 2100 بر آمد کر لیے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج ، قاضی احمد قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر کے الٹ جانے کے باعث آئل ضائع ہوگیا ،محکمہ ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں روٹ پرمٹ اور غیر محتاط انداز میں گاڑی چلانے اور سی این جی سلینڈر گاڑیوں کیخلاف 10000 سے زائد رقم کے چالان کر دیے ، قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے خاتون ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ دینومشین اسٹاپ پر آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے، آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا جو ضائع ہوگیا، آئل ٹینکر کراچی سے راولپنڈی جا رہا تھا ،زخمیوں کو تحصیل اسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔ قاضی احمد قومی شاہراہ نرسری اسٹاپ پر نا معلوم کار کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون امبرین جاں بحق ہوگئی۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کی ہدایات پر محکمہ ریجنل ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں روٹ پرمٹ اور غیر محتاط انداز میں گاڑی چلانے کے خلاف آپریشن شروع گزشتہ چند روز سے ضلع شہید بے نظیر آباد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ قاضی احمد میں قومی شاہراہ نرسری اسٹاپ پر نا معلوم کار کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون عنبرین جاں بحق موٹروے پولیس اورنوابشاہ پولیس کے چھاپے منشیات فروش گرفتار، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے۔ایس ایس پی نوابشاہ تھانہ 60 میل اور تھانہ جام صاحب پولیس نے مختلف جگہوں پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزمان امیر بخش اور امتیاز علی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے 1250 گرام چرس اور 270 پیکٹ مضر صحت گٹکا برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ائرپورٹ کی سربراہی میں پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف کارروائی،منشیات فروش گٹکا فروخت کرتے ہوئے گرفتار،ملزم محمد لطف کے قبضے سے ،6 پیکٹ Z21 گٹکا برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ا یس ایچ او بالو جاقبا کی دوران اسنپ چیکنگ کارروائی عبدالحمید گرفتار، مقدمہ درج، ملزم سے 2 پیکٹ Z21 گٹکا برآمد۔ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے اور ڈی ایس پی افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی خود سپروژن کریں۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ،منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمے داری ہے۔