بھارت اب مقامی ہتھیاروں سے جنگ لڑے اور جیتے گا،بھارتی آرمی چیف

181

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دعوی کیا ہے کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں فتح بھی حاصل کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنازئزیشن (ڈی آر ڈی او)کی 41 ویں ڈائریکٹرز کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکستِ فاش دے کر اپنی عسکری برتری ثابت بھی کردے گا۔

بپن راوت کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مستقبل کی جنگ میں استعمال ہونے والے نظاموں کا جائزہ لے رہی ہے جس کےلیے انہیں سائبر، خلائی، لیزر، الیکٹرونک اور روبوٹک ٹیکنالوجیز کے علاوہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر بھی کام شروع کرنا ہوگا۔

انڈین آرمی چیف نےکہا کہ  مستقبل کی جنگ کےلیےایسے ہتھیاروں پربھی  کام کرنےکی ضرورت ہے جس میں دشمن سے براہ راست جھڑپ کی ضرورت نہ ہو۔