احسن اقبال کے خلاف ایک اور انکوئری

506

اسلام آباد :نیب نے  نارووال اسپورٹس سٹی میں مبینہ خورد برد میں ملوث لیگی  رہنما احسن اقبال کے خلاف  آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں انکوائری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

چیئر میں نیب نے (ن) لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب راولپنڈی کوانکوائری کرنے کا حکم دے دیا ۔

یاد رہے کے احسن اقبال کے خلاف پہلے ہی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری چل رہی ہے اور اب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نئی انکوائری شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔