اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم سابق صدر آصف علی زرداری کو بیماری کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم آصف علی زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لیے زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا۔ یہ لوگ ایک دن پمز لے کر گئے مگر
دوسرے ہی دن جیل واپس منتقل کر دیا۔ آصف علی زرداری کی جان کو خطرہ ہے، طبی سہولیات ملنا ان کا حق ہے۔زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ اسپتال نہیں پہنچا سکیں گے۔ اڈیالہ جیل سے اسپتال تک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن قانونی حق ملنا چاہیے۔ 2 ذاتی اٹینڈینٹ ساتھ رکھنے کی اجازت تو دیں۔ ہمارے لوگ جیل کے باہر اپنا خیمہ لگا لیں گے ، صرف صبح اور شام اندر جا کر چیک کریں گے۔