کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد 15 ملزمان کو بری کر دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت 2 کے جج رحیم دادخلجی نے زیارت ریزیڈنسی نذر آتش کرنے سے متعلق کیس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں نامزد 15 ملزمان امان اللہ، حبیب اللہ، امین اللہ رحیم ، یوسف سید علی عبدالعلی حضرت علی داد محمد مراد بخش، شکار خان، بوزا خان، اسد اللہ، عبدالخالق شاہ عبدالبکار کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔ ملزمان میں 2 گرفتار جبکہ 13 ضمانت پر رہا تھے۔ مقدمے کی
پیروی ممتاز ایڈووکیٹ، شوکت رخشانی ایڈوکیٹ، جعفر اعوان ایڈوکیٹ نے کی۔ عدالت نے حیربیار مری سمیت دیگر مفرور ملزمان کو بری نہیں کیا جبکہ ان کی گرفتاری پر دوبارہ مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کیے۔ زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کا واقعہ 16 جون 2013 میں پیش آیا تھا۔