زرداری دور میں نجی کمپنیوں نے431ملین ڈالر بیرون ملک منتقل کیے

110

اسلام آباد (آن لائن) اسٹیٹ بینک کی ناقص کارکردگی اور کمزور مالی پالیسیوں کے باعث 90 کمپنیاں 431 ملین امریکی ڈالر پاکستان سے لے جانے میں کامیاب ہوگئیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زرداری دور حکومت میں 90 کمپنیوں نے بیرونی ممالک میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان سے 43 کروڑ 13 لاکھ ڈالر منتقل کیے تاہم ان کمپنیوں میں سے صرف 2 اپنا منافع 23 لاکھ ڈالر واپس پاکستان لائی تھیں جبکہ باقی کمپنیاں یہ ڈالر واپس نہیں لائیں۔رپورٹ میںیہ بتایا گیا ہے کہ یہ ناکامی
اس وقت کے گورنر اسٹیٹ بینک کی ہے جنہوں نے سرمایہ منتقل کرنے والی کمپنیوں کی مانیٹرنگ نہیں کی تھی اور قومی سرمایہ بیرونی ممالک لے جانے والے واپس بھی نہیںلاتیہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ7 ارب 50 کروڑ روپے کے 5 سو کرنسی نوٹس بینک سے غائب ہیں یہ اسکینڈل پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا جب حکومت کے 5 سو کے بڑے نوٹ بدلنے کا فیصلہ کیا ۔ اس بھاری مالی فراڈ میں ملوث اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔سرکاری دستاویزات میں مزیدانکشاف ہوا ہے کہ نواز شریف دور میں پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے والے غیر ملکی بینکوں کوٹی ٹی چارجز کی مد میں 19 ارب روپے ادا کیے گئے ۔پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب اس سکینڈل کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جلد شروع کرنے والی ہے۔