کراچی :سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست بھی پاکستان کو ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں نیچے نہ لاسکی ۔
پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر سر ی لنکا کے خلاف پہلی بار ٹی 20 سیریز 3-0 سے ہاری تاہم صرف 5 پوائنٹس ہی گنوائے ،پاکستان اب بھی 274 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہےجبکہ دوسرے نمبر پر انگلش ٹیم موجود ہے ۔
دوسری جانب سری لنکا کی کامیابی نے اسے درجے ترقی کےساتھ 7 پوزیشن پر قبضہ کرلیا جبکہ افغانستان 8 نمبر پر جاپہنچی ہے ۔
عالمی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان پہلے ، انگلینڈ دوسرے،جنوبی افریقہ تیسرے، بھارت چوتھے، آسٹریلیا پانچویں اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا بدستور پہلا نمبر ہے البتہ فخر زمان 14 ویں نمبر پر کھسک گئے۔
باؤلنگ میں عماد وسیم کی افغان سپنر راشد خان کے بعد دوسری پوزیشن قائم ہے تاہم محمد عامر کی ترقی کے ساتھ فہیم اشرف اور شاداب خان کی تنزلی ہو گئی۔