راولپنڈی، ڈینگی وبا بے قابو،24گھنٹوں میں مزید150شہری بخار میں مبتلا

130

راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی میں ڈینگی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگے، ڈینگی بخار سے 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بن چکا ہے، ڈینگی کے حملوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 150 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں جس سے ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد 7 ہزار 886 ہوچکی ہے جبکہ 34 افراد ڈینگی بخارمیں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔راولپنڈی سیکرٹری ہیلتھ کا کیمپ آفس، وزیراعلیٰ کی سخت ہدایات اور تینوں الائیڈ اسپتالوں میں اضافی انتظامات کے باوجود ڈینگی مچھر کسی کے قابو میں نہیں، ڈینگی مچھر کو شکست دینے کے لیے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی تبدیل کیا تھا اور لاہور سے ڈینگی ایکسپرٹس کی ٹیمیں اور موبائل ہیلتھ یونٹس بھی راولپنڈی منتقل کردیے گئے تھے لیکن ڈینگی مچھر قابو میں نہیں آرہا۔ شہریوں پر ڈینگی کے وار سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔