لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی دعوت پر مشائخ کانفرنس 17 اکتوبر کو منصورہ میں ہوگی ۔ صدر علما و مشائخ رابطہ کونسل سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ تحفظ ختم نبوتؐ ، اتحاد امت اور آزادیٔ کشمیر کے لیے زعما ئے ملت سے مشاورت اور ان کی رہنمائی میں تحریک کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی اسلامی دفعات خاص طور پر تحفظ ختم نبوت کی دفعات کے حوالے سے عوام کے اندر ایک بے یقینی اور بے چینی پائی جارہی ہے ۔ اسی طرح کشمیر کے مسئلے کو حکومت نے ابھی تک اپنی ترجیح اول نہیں بنایا ، ہم سمجھتے ہیں کہ امت کے اجتماعی مسائل خاص طور پر کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ مشائخ کانفرنس میں پنجاب اور سندھ کے معروف اولیا کرام کے مزاروں اور درباروں کے گدی نشین بہت بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔