بہاول پور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان 14اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کا دورہ کریں گے۔ بہاول پور بینچ آمد کے موقع پر پولیس کا چاق وچوبند دستہ ان کو سلامی پیش کرے گا۔ بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور عدالتی امور سرانجام دیں گے۔