نوابشاہ، الخدمت کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ

112

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جھنڈے والی گلی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا معروف دوا ساز ایٹکو کمپنی کے سیلز منیجر شعیب غوری اور فارما ہیلتھ کے محمد صادق خان کے تعاون سے منعقدہ کیمپ میں جلد، بال اور ناخن کی بیماریوں کے ڈاکٹر منصور قریشی، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر حفصہ ظفر خانزادہ اور جنرل فزیشن ڈاکٹر شفیق الرحمن مانگیو نے 327 مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ دریں اثنا کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن سکرنڈ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے خدمتِ انسانی کے ساتھ ساتھ نسلوں کی تربیت کا کام بھی انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیا ہے۔ تقریب سے چیئرمین عبدالحمید آرائیں، صحافی مسعود عمرانی، ظفر عبدالحئی، حیدر خانزادہ، اعظم راول، سلمان خانزادہ، شبیر راجپوت، میر محمد، نور دین کیریو، الخدمت کے ذمے داران عرفان علی چانڈیو، توصیف رحمانی، عبدالرحمن راول نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف سماجی رہنما علی رضا مانجوٹھو نے الخدمت کلینک پر 14 سال سکرنڈ کے شہریوں کی خدمت کرنے پر ڈاکٹر منصور قریشی کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک پیش کی۔ کیمپ میں راؤ کاشف علی، عاقب راول اور اسد راجپوت سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف اور الخدمت کے ورکرز نے خدمات انجام دیں۔