مولانا فضل الرحمان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد

123

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) صحافی حامد میرکا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ کی پریس کانفرنس کو نشر نہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کی جانب سے سماجی  رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو میڈیا کوریج دینے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کسی بھی پریس کانفرس کو نشر نہ کیا جائے۔حامد میر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے اختلاف ضرور کیا جا سکتا ہے لیکن یوں ان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر کے حکومت اپنی کمزوری ظاہر کر رہی ہے۔
میڈیا کوریج پابندی