“فضل الرحمان کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی”

629

معاون خصوصی برائے اطلاطات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمان کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ ثابت ہوگیا کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نہیں چوروں کی آزادی کیلئےہے وہ مظلوموں اور بے کسوں کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کے لیے باہر نکلے رہ ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں، کبھی بال شہباز شریف کے پاس ہوتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس، تاہم دونوں گول کرنے میں ناکام ہیں کیونکہ دونوں کے گول پوسٹ الگ الگ ہیں۔آج ماڈل ٹاؤن میں ہونے والا اجلاس بھی اسی کھیل کا حصہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ جانتے ہیں کہ فضل الرحمان سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، اندرونی اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے بھارت کے خلاف یوم سیاہ  کے دن کو سیاست کے لئے چنا گیا۔