کیپٹن (ر) صفدر کی کوٹ لکھپت جیل سے نواز شریف کے مولانا فضل الرحمن کو خط کی تصدیق

105

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے کوٹ لکھپت جیل سے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے سلسلے میں نواز شریف کے لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کا خط لندن میں ان کے صاحبزادے حسین نواز کو پہنچا دیا ہے۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے مولانا فضل الرحمن سے رابطوں کو توڑنے کے لیے نواز شریف کو نئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صاحبزادے حسین نواز کو بھیجے گئے خط میں آئندہ کی حکمت عملی واضح کی ہے۔ جو سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع سے لیگی کارکنوں اور رہنمائوں میں رابطے میں رہیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں۔ نواز شریف کالاپانی جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر