پشاور (آن لائن) ڈاکٹروں کی ہڑتال 17 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے جس کے باعث اسپتال سنسان پڑ ے ہیں او پی ڈیز بدستور بند ہیں جبکہ میڈیسن کمپنیاں بھی ڈاکٹروں کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں‘ میڈیسن کمپنیوں نے ڈاکٹروں کی حمایت میں مختلف مقامات پر بینرز بھی لگا دیے ہیں‘ ڈاکٹروں کی 17 روز سے جاری ہڑتال کے باعث میڈیسن کمپنیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں اور ان کی سیل نہیں ہو رہی ہے ‘ میڈیسن کمپنیوں کی جانب سے ڈاکٹروں کے حمایت میں سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے ‘ قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے اس ضمن میں ان میڈیسن کمپنیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جو کہ ڈاکٹروں کے ساتھ ملے ہو ئے ہیں۔