حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق ناریجو، ذوالفقار شاہ، جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت، سید اسماعیل شاہ نے مشترکہ بیان میں میونسپل کمشنر سکھر پیر واحد بخش کی غیرقانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت سندھ نے اقلیتی ملازمین کو گزٹ چھٹی دی ہوئی ہے تو پیر واحد بخش میونسل کمشنر کون ہوتے ہیں ہندو ملازمین کی دسہرہ کی گزٹ چھٹی کاٹنے والے۔ انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ میونسل کمشنر سکھر کیخلاف کارروائی کی جائے۔