لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان یہ دھرنا نہ کریں۔ آرمی چیف نے دھرنا رکوانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نہیں مان رہے۔ ماضی کی تحریکوں سے جے یوآئی(ف) کی تحریک کا
موازنہ نہیں کیا جاسکتا،یہ تحریک نہ تو1977ء کی تحریک ہے اورنہ ہی یہ تحریک 2014ء کی عمران خان کی تحریک ہے جس کے پیچھے جنرل راحیل شریف تھے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی تحریکوں کا موازنہ موجودہ حالات میں اس تحریک سے نہیں کیا جاسکتا، یہ تحریک نہ تو1977ء کی تحریک ہے جس میں پی این اے کے پیچھے امریکن سی آئی اے تھی،نہ یہ تحریک 2014ء کی عمران خان کی تحریک ہے جس کے پیچھے جنرل راحیل شریف اور دوسرے لوگ تھے۔ مولانا فضل الرحمان کی تحریک بالکل مختلف ہے جس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں پریشانی کا شکار ہیں۔حامد میر نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان یہ دھرنا نہ کریں،آرمی چیف نے دھرنا رکوانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نہیں مان رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو لائٹ لیتی رہی ہے ، شیخ رشید اور دوسرے وزراء بڑے یقین کے ساتھ کہتے رہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کیلیے اسلام آباد نہیں آئیں گے لیکن مولانا نے 27اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
حامد میر