اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی قائد کے خلاف منی لانڈنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 5 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ جج سید جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل صفائی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مقدمہ کی سندھ سے اسلام آباد منتقلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ کیس منتقلی کے خلاف درخواست کا فیصلہ آنے تک ٹرائل کورٹ میں عدالتی کارروائی کو روکا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ بانی ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ کی رقم سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہوئے کا الزام ہے۔