کشمیر کے لیے کانفرنسز اور سیمینارز نہیں جہاد کا اعلان ناگزیر ہے‘ سراج الحق

155

پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو کے پی کے سے نہیں نکلنے دیں گے ،مارچ کے لوگوں کو آنسو گیس کے گولوں سے نہیں بلکہ پیار محبت سے روکیں گے، ہم اس تاریخ کا انتظار کررہے ہیں جب یہ نکلیں گے تو پھر اپنا منصوبہ دوں گا ۔گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے لوگ مولانافضل الرحمن کے ساتھ نہیں نکلیں گے،جب مولانا کے لوگ آئیں گے تو پتا چلے گا کہ کتنے لوگ ہیں تاہم یقین ہے کہ خیبرپختونخوا سے زیادہ لوگ مولانا کے ساتھ نہیں ہوںگے ۔مولانا فضل الرحمن15لاکھ لوگ نہیں لا سکتے،میرا نہیں خیال کہ مولانا کے ساتھ اتنے زیادہ لوگ آئیںگے،مدرسوں کے بچوں کو سیاست سے دور رکھنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ ہم آزدی مارچ کے شرکاء کو گیس کے گولے نہیں ماریں گے بلکہ ان کو محبت اور پیار سے روکیں گے،ہم اس تاریخ کا انتظار کررہے ہیں جب یہ نکلیں گے، جب یہ لوگ نکلیں گے تو پھر اپنا منصوبہ دوںگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان شاء اﷲ پی ٹی آئی کے لوگ ادھر ادھر نہیں ہوںگے، تحریک انصاف کی حکومت وفاق اور صوبوں میں5برس پورے کرے گی،حکومت کو کچھ نہیں ہوگا،اس بات کا خدشہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کراچی چلے جائیں گے اور پھر ادھر سے اسلام آباد پہنچ جائیں ،وہ ان شاء اﷲ کے پی کے سے نہیں نکلیں گے۔