امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دوسرے ملک میں ایسی باتیں کی ہیں کہ وہ ایک “بےاختیار” وزیراعظم ہیں۔
منڈی بہاءالدین کی تحصیل پھالیہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دورہ چین کے موقع پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ کاش وہ اپنے ملک میں 500 افراد کو جیل میں ڈال سکتے۔ وزیراعظم نے ایسی بات کر کے خود کو بے اختیار وزیراعظم ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: “کاش میں بھی 500 کرپٹ افراد کو جیل بھیج سکتا”
سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ ایشیا میں پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے ایک سال میں رکارڈ قرضہ لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اِدھر اُدھر سے لوگ بلاکر خیالی پلاؤ پکانے میں مصروف ہے۔