لاہور(نمائندہ جسارت) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ کشمیر پر ہمارے حکمرانوں کی پالیسیاں عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی نہیں کرتیں ۔ جماعت اسلامی کشمیریوں سے یکجہتی اور حکومت کے ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش جاری رکھے گی ۔ 13 اکتوبر کو حیدر آباد میں پگٹ اسکول تلک چاڑی سے زنانہ اسپتال اسٹیشن روڈ تک اور 16 اکتوبر کو آب پارہ چوک اسلام آباد میں کشمیری خواتین کا تاریخی آزادی کشمیر مارچ ہوگا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 16 اکتوبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔