عوام کو بے صبرا کہنا وزیر اعظم کا اعتراف شکست ہے، سراج الحق

142

 

لاہور(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پورے ملک کولنگرخانے میں تبدیل کردیا، وزیراعظم کی جانب سے عوام کوبے صبراکہنا ان کی شکست کااعتراف ہے۔حکومت داخلہ ،خارجہ پالیسی سمیت ہرشعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔ 16اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیری خواتین کا آزادی کشمیرمارچ ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ مہنگائی ،بے روزگاری ،بدامنی اور غربت کی شرح میں اضافے نے مسائل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ،ریاست کی ناکامی کا مطلب مدینے کی اسلامی ریاست کی ناکامی نہیں کیونکہ ایسا نعرہ لگانے والے قرآن وحدیث کے
بجائے مغرب اور عالمی طاغوت کی ڈکٹیشن پرچل رہے ہیں ،موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں 100دن نہیں 100سال میں بھی ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ان کی نائو ڈوب رہی ہے ،وزرا کے رنگ پھیکے پڑچکے ہیں اور ان کے اپنے الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے ۔
سراج الحق