پاکستان میں چینی شہریوں کاتحفظ ہماری ذمے داری ہے، شاہ محمود قریشی

262

بیجنگ(خبرایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینیوں کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم ہے، دونوں ملک اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں، چینی قیادت کے ساتھ معاشی اورعلاقائی صورت حال پربات چیت ہوئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ معاشی تعلقات میں وسعت چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ چین کے زیادہ سے زیادہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ چینی سرمایہ کاروں کو سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینیوں کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کررہے ہیں، سی پیک سے پاکستان اور چین سمیت پورا خطہ مستفید ہوگا، سی پیک سے افغانستان کو بھی فائدہ ہوگا۔