صوابی( آئی این پی)صوابی پولیس کی کاروائی منشیات اسمگلر گرفتارکر کے چرس برآمدکر لی۔بدنام زمانہ منشیات ڈیلر عمر زمان سکنہ مرغز نے منشیات سمگل کرتے ہوئے ایس ایچ او صوابی نورالامین خان بمع سب انسپکٹر فضل ربی خان نے ڈرامائی انداز سے گرفتار کرکے قبضہ سے 3065گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ پر مولی طارق حسین نے شیوہ پل انتظار گاہ پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار خیر الزمان سکنہ پرمولی کے قبضے سے 3276گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دیگر کارروائی میں دو منشیات فروش اور دو مجرمان اشتہاری بھی دھرلیے۔1550 گرام چرس بھی برآمد کرلی۔منشیات کے دھندے میں مصروف ملزم عمر زمان کے خلاف عوامی شکایات موصول ہو رہے تھے۔عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ٹاسک پر منشیات ڈیلر عمر زمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بمقام مرغز بائی پاس پر منشیات ڈیلر کی موجودگی میں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صوابی لقمان خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی نورالامین خان اور چوکی بام خیل انچارج سب انسپکٹر فضل ربی خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمر زمان ولد عمر خان سکنہ مرغز کو حراست میں لیکر دوران تلاشی انلے ساتھ شاپر بیگ میں 3065 گرام برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔دریں اثنا ایک کارروائی میں منشیات فروش عمران سکنہ ٹوپی اور محمد آیاز سکنہ کلابٹ کے قبضے سے مجموعی طور 1550گرام چرس برآمد کیے گئے جبکہ قتل اور اقدام قتل میں دو اشتہاری ملزمان دھرلیے گئے۔ایس ایچ او صوابی انسپکٹر نورالامین خان نے چوکی بام خیل انچارج سب انسپکٹر فضل ربی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اہلکار بلا و خوف خطر ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں تو معاشرے سے بہت سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔قانون سب کے لیے برابر ہے۔منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ان کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔منشیات سے پاک معاشرہ ہمارے مشن ہے۔